سانگلہ ہل تحصیل بھر میں میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ جان لیوا ادویات کی فروخت کا مکروہ دھندہ بلاخوف و خطر جاری

میڈیکل سٹور مالکان محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران کی ملی بھگت سے جان لیوا ادویات بھی سر عام فرو خت ہونے لگیں

منگل 25 مارچ 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)سانگلہ ہل تحصیل بھر میں ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ جان لیوا ادویات کی فروخت کا مکروہ دھندہ بلاخوف و خطر جاری۔میڈیکل سٹور مالکان محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران کی ملی بھگت سے جان لیوا ادویات بھی سر عام فرو خت ہونے لگیں نوجوان نسل بازاروں اور چوراہوں میں سر عام نشے کے انجکشن خریدتے اور لگاتے نظر آتے ہیں اس نشے کی وجہ سے کئی ماں کے لال دنیا چھوڑ چکے ہیں کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے اعلی۔

حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل شہر اورگردونواح میں ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سی نشہ آور اور ممنوعہ ادویات کی فروخت سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی کہ ممنوعہ ادویات کی فروخت اب عام جنرل سٹوروں پر بھی سر عام ہو رہی ہیں ممنوعہ ادویات کی فروخت کے بارے میں اطلاع کرنے کے باوجود بھی کوئی ایکشن نہ ہونا سمجھ سے بالا ترہے کہ قانون نام کی کوئی چیز ہے بھی کہ نہیں اس نشے نے کئی ماں کی گودیں اجاڑ دیں کئی نوجوان زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت کے افسران کا میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی نہ کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ افسران بالا منتھلیاں لینے میں مصروف ہے میڈیکل سٹوروں پر ہی لوگوں کو چیک اپ کر کے ادویات مہیا کی جانے لگیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر انسدادِ منشیات،وفاقی وزیر صحت، وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جا ئے اور ان کے لائسنس کینسل کر کہ عبرت ناک سزائیں دی جائیں تا کہ کوئی اور ایسا کام نا کرے جس سے کسی کی جان جانے کی وجہ بنے۔

متعلقہ عنوان :