غزہ ، اسرائیلی بمباری سے کارکن کی ہلاکت، اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کم کردیا

منگل 25 مارچ 2025 11:32

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)غزہ میں کمپائونڈ پر اسرائیلی بمباری کے بعد گزہ میں تعینات غیر مقامی عملے کے ارکان میں تقریبا ایک تہائی کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمی غزہ میں اقوام متحدہ کے اس عملے میں کی گئی ہے جس کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 18 مارچ سے جنگ بندی معاہدے کو توڑ کر شروع کیا گیا اسرائیل کا نیا جنگی سلسلہ اب تک اقوام متحدہ کے ایک کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں فلسطین شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔