اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا صفائی و ستھرائی کے جائزہ کے لئےپسرور روڈ سمیت مختلف یونین کونسلز کا دورہ

منگل 25 مارچ 2025 12:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبد الحی کے ہمراہ صفائی و ستھرائی کے جائزہ کے لئے پسرور روڈ سمیت مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران انہوں نےصفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ عید الفطر پر شہریوں کو بہترین صفائی کا تحفہ پیش کیاجائے اور شہر کے کسی کونے ، گلی یا محلے میں ناقص صفائی کی شکایت نہ آئے۔

انہوں نے اگلے دو دنوں میں ستراہ وڈ اور پسرور بازار کا پیچ ورک کروانے کی بھی ہدایت کی تاکہ شاپنگ کے لئے آنے والوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :