دیہی علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلیے ویکسینیڑرز کی بھرتی یقینی بنارہے ہیں،مختاراحمد بھرتھ

منگل 25 مارچ 2025 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہاہے کہ بنیادی اور طبی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنا رہے ہیں، دیہی علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلیے ویکسینیڑرز کی بھرتی یقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او سی ڈی اےاور راولپنڈی کے حکام کے اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔

اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہاکہ بنیادی اور طبی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کیپیٹل اور راولپنڈی کی انتظامیہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت دیہی مراکز صحت اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے لیے ایک درجہ بندی کا نظام متعارف کروائیں ۔

انہوں نے کہا روزانہ کی بنیاد پر حقیقی وقت میں مسلسل رپورٹنگ کو یقینی بنائیں ۔ ڈی ایچ او آئی سی ٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمنیجمنٹ کو وسعت دے ۔ اپریل 2025 میں ہونے والی بی سی یو مہم سے قبل ویکسینیٹرز کی مناسب دستیابی یقینی بنائیں۔ دیہی علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ویکسینیڑرز کی بھرتی یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فی صد یقینی بنائیں ۔سی ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات تشکیل دیں ۔ سی ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں ڈی ایچ او آئی سی ٹی باقاعدہ طبی کیمپ منعقد کرے گا ۔انہوں نے کہا ڈی ایچ او آئی سی ٹی، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ اقدامات کے زریعے طبی سہولیات فراہم کریں ۔