فلپائن، بحری جہازوں میں ٹکر سے ایک شخص ہلاک،دوسرا لاپتہ

منگل 25 مارچ 2025 12:37

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) فلپائن کے صوبہ سارنگانی کے قریب سمندر میں فلپائن اور پانامہ کے بحری جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی ) نے سوشل میڈیا پر کہا کہ منگل کی صبح ماسم کے پانیوں میں فلپائن اور پانامہ کے بحری جہاز میں تصادم ہوا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارکنوں کو ٹگ بوٹ کے کپتان کی نعش برآمد کر لی۔ پی سی جی نے کہا کہ سرچ اینڈ ریکسیو ٹیم کی عملے کے آخری لاپتہ رکن کی تلاش جاری ہے ۔