بی این پی نے گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا

26 مارچ کو پریس کلبز کے سامنے مظاہروں‘28مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

منگل 25 مارچ 2025 13:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے تحت آج بلوچستان بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور 26 مارچ کو پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 28 مارچ کو اختر مینگل کی زیرقیادت وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ ہوگا۔