
آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی
تحقیقات اور عدالتی مقدمات ختم کیے جائیں تو فی یونٹ 50 پیسے تک کمی کرنے اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد 11 ارب روپے سے زائد سرچارجز معاف کرنے پر رضامند ہیں؛ نیپرا کو دی گئی درخواست میں مؤقف
ساجد علی
منگل 25 مارچ 2025
12:40

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ مرکزی پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سامنے آئی پی پیز کی اس درخواست کی حمایت کی ہے، اس ضمن میں سی پی پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آئی پی پیز 11 ارب روپے کے سرچارجز معاف کرنے پر راضی ہو چکے ہیں، مستقبل میں ایندھن اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس اخراجات میں ہونے والی بچت کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اگر نیپرا منظوری دے دے،تو سی پی پی اے اور آئی پی پیز عدالتی مقدمات واپس لے لیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ آئی پی پیز کی درخواست کی سماعت کے دوران کرنسی ایڈجسٹمنٹ، 'ٹیک اینڈ پے' میکانزم، اور انشورنس کیپ جیسے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی جن پر سی پی پی اے کے مطابق اب تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پی پی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں جس سے 950 ارب روپے کی بچت ہوئی ، اس کے لیے کسی پر زبردستی نہیں کی گئی، مثال کے طور پر ایک کمپنی نے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا، نیپرا کی جانب سے اب ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے
-
قدیمی باشندوں کے حقوق کو مصنوعی ذہانت سے خطرہ، اقوام متحدہ
-
غزہ: انروا اسرائیلی باپندیوں کے باعث 5 ماہ سے عملاً غیر فعال
-
فوجی آپریشنز مسائل کا حل نہیں، حکمران تعصبات پھیلا کر قومی وحدت کو نقصان نہ پہنچائیں‘حافظ نعیم الرحمن
-
بلوچستان میں مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت اغواء کرلیا
-
نہ بجلی، نہ پانی ، تہران کے باسی شدید گرمی میں بے حال
-
باجوہ کو ایکسٹینشن دینا سب سے بڑی غلطی تھی، اسد قیصر نے قوم سے معافی مانگ لی
-
ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کوئی دوست ملک ناراض نہیں ‘ رانا تنویر حسین
-
امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے، بلوم برگ
-
پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا
-
عراق: چینی نجی کمپنیوں کی تیل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.