کٹھوعہ میں بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائی مسلسل تیسرےروز بھی جاری

منگل 25 مارچ 2025 16:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے منگل کو تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کا آغاز 23 مارچ کی شب ضلع کے علاقے ہیرا نگر میں کیاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہیرانگر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔جنگل کے علاقے میں آپریشن میں بھارتی فوج کے کمانڈوز، ڈرونز اورسراغرساں کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔بھارتی فورسز نے پورے جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔