محکمہ خزانہ نَے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں ،آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کردیا

میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کر دیاگیا

منگل 25 مارچ 2025 16:05

محکمہ خزانہ نَے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں ،آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ۔لیڈی ایچی سن ہسپتال کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے ،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، میاں منشی ہسپتال کو 14 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کو 9 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں آن لائن منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :