ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جائزہ بارے اجلاس ، زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی

منگل 25 مارچ 2025 16:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کی زیر صدارت ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں متعلقہ حکام کو زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بازاروں میں صفائی اور چھڑکاؤ کا نظام بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو عید الفطر پر مثالی صفائی انتظامات،کنٹریکٹرز کو لینڈ فل سائٹس پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ہدف پورا نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید آن لائن سسٹم کے تحت صفائی کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے صفائی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ اور ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :