کٹھوعہ،بھارتی فوجیوں کی تلاشی کی کارروائی مسلسل تیسرے دن بھی جاری

منگل 25 مارچ 2025 17:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میںبھارتی فورسز نے منگل کو تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کا آغاز 23 مارچ کی شب ضلع کے علاقے ہیرا نگر میں کیاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہیرانگر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔جنگل کے علاقے میں آپریشن بھارتی فوج کے کمانڈوز، ڈرونز اورسراغرساں کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔بھارتی فورسز نے پورے جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔