میر واعظ اور دیگر رہنمائوں کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 25 مارچ 2025 17:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورانکے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس سمیت دیگر حریت رہنمائوں نے بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ماں کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔