بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرپرسن ماہ رنگ بلوچ سے رشتہ داروں اور وکلا کو ملنے کی اجازت دے دی

منگل 25 مارچ 2025 20:22

بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرپرسن ماہ رنگ بلوچ سے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرپرسن ماہ رنگ بلوچ سے رشتہ داروں اور وکلا کو ملنے کی اجازت دے دی ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی۔ منگل کو عدالت نے ماہ رنگ بلوچ سے رشتہ داروں اور وکلا کو ملنے کی بھی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے یہ حکم ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔

حبیب طاہر، عمران بلوچ، خالد کبدانی اور مزدفلہ اچکزئی کے توسط سے دائر درخواست میں نادیہ بلوچ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کو بغیر کسی وجہ کے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیاگیا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 19 کی خلاف ورزی ہی-عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے۔