سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع

منگل 25 مارچ 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فروری 2025کیلئے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ پہلے 18مارچ مقررکی گئی تھی تاہم اب یہ ریٹرن 27مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :