ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس،پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کا عزم

منگل 25 مارچ 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ کمشنر سلیم کاکڑ، چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ان سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کومنیٹ کے صدام حسین، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، ڈاکٹر عبدالسلام، ڈی ایس پی غلام یاسین جمالی، امتیاز علی نذر محمد، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر موجود تھے۔

اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں مقامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ وہاں کے باسی بہتر معنوں میں پولیو کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

کوشش کی جائے کہ ان علاقوں میں فیمیل ٹیموں میں غیر معمولی اضافہ کیا جائے جن یونین کونسلز میں کارگردگی مایوس کن رہی تو ان ایریاز کے یو سی ایم اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں آخری نوٹسز جاری کیے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن سرحدی اضلاع کے ساتھ پولیو مہم کے حوالے سے مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق متعلقہ سرحدی علاقوں میں ان اضلاع کی پولیو ورکرز کی ٹیمیں بھیجی جائیں ۔

اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر عملی طور پر اقدامات کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ورکرز کے ساتھ جانے والے تمام پولیس اہلکار تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں جبکہ پولیو ورکرز کو ٹریننگ کے دوران خصوصی توجہ دلوائی جائے اگر ٹیمیں ٹریننگ کو بہتر معنوں میں نہیں سمجھ سکیں تو خدشہ ہے کہ پولیو مہم وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی جس کی توقعات کی جا رہی ہے۔ اگر بہتر معنوں میں انہیں ٹریننگ دی جائے تو ہمیں کافی حد تک مسائل سے نجات مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :