sنوشہرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان کا دورہ سب جیل

mنوشہرہ۔جیل میں قید حوالاتیوں نے شکایات کے امبار لگادئے

منگل 25 مارچ 2025 22:40

ٹ*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء)نوشہرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان کا دورہ سب جیل نوشہرہ۔جیل میں قید حوالاتیوں نے شکایات کے امبار لگادئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ محمدفاروق کا موقعہ پر جیل حکام کو مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

حوالاتیوں کے علاج،عدالتوں میں ییشی اور عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشکلات پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، نوشہرہ نے صفائی ، خوراک اور صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اپنے دورے میں قیدیوں کی شکایات سنی اور موقع پر ضروری احکامات جاری کیے۔ نیز سحر و افطاری کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔نیز معمولی نوعیت میں قید ملزمان کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔اور صحت اور صفائی کی سہولیات کو بھی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :