لاہور پولیس نے10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ، سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کر لئے

منگل 25 مارچ 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کو بچی سے ذیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی ہسپتال کے آوٹ ڈور میں چیک اپ کیلئے آئی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہسپتال میں موجود گارڈ ولی خان نے ورغلا کر بچی علیزے کو کمرے میں بلایا اور اس سے ذیادتی کی کوشش کی۔

بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرارہوگیا جس کوٹریس کر کے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح بادامی باغ پولیس نے سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں بابر، باقر، خالد اور عمران شامل ہیں۔ سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مختلف میڈیسن اور آلات سے بھرے 16 کاٹن برآمدکئے گئے۔

ملزمان ادویات سے سرکاری لیبل اتار کر مارکیٹوں ودیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ چوکی نادر آباد پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم خاور کوگرفتارکر لیا۔ ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔علاوہ ازیں لاہور پولیس عید کے پر مسرت موقع پر اپنے شہدا کو نہیں بھولی۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے احکامات کی روشنی لاہو رپولیس کی جانب سے شہدا کی فیملیز میں عید تحائف بھجوائے گئے۔

سٹی ڈویژن کے سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوز نے ڈویژن میں مقیم شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور عیدی تحائف تقسیم کیئے۔فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھاکہ شہدا پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام تر دستیاب وسائل برے کارلارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :