ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر)بشیر احمد بڑیچ کاکیچ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار روم کا دورہ

منگل 25 مارچ 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر)بشیر احمد بڑیچ نے کیچ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار روم کا دورہ کیا، جہاں صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انٹرایکٹیو سیشن میں قانون کی حکمرانی، بی ایریاز میں ایف آئی آرز کی کمی، منشیات، پیشہ ور گداگری، ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وکلا نے تجاویز پیش کیں اور ڈی سی کیچ کی سابقہ خدمات کو سراہا ۔ڈپٹی کمشنر نے وکلا کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، وکلا، سول سوسائٹی اور صحافیوں کے تعاون سے معاشرتی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :