مسیحی بزنس کمیونٹی کامسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار کا اہتمام

منگل 25 مارچ 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) مسیحی اور مسلم برادری کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال قائم۔ مسیحی بزنس کمیونٹی نے ''محبت، امن، اتحاد اور ہم آہنگی'' کا پیغام دیتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے لیے میثاق سنٹر مزنگ میں افطار کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائنزڈاکٹر عبدالحنان، میثاق سنٹر مزنگ کے عملہ سمیت ڈویژنزن کے اہلکاروں نے افطاری میں شرکت کی۔ایس پی سول لائنز مسیحی برادری کی جانب سے اس اقدام کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افطار بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال ہے۔ایسے اقدامات محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ یونائٹیکس انٹرنیشنل کے سی ای او جیمز نواب نے ایس پی سول لائنز کو شیلڈبھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :