Live Updates

ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025 22:15

ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) لاہور میں بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے مریدوال گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت بی بی، 35 سالہ رانی بی بی، 4 سالہ لطیفہ اور 3 سالہ خدیجہ ملبے تلے دب کر دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بھی جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مکان بیس روز قبل تعمیر کیا گیا تھا اور چھت بانس اور سرکی سے بنائی گئی تھی۔ متاثرہ خاندان نے یہ جگہ ایک ماہ قبل خریدی تھی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے اور خستہ حال یا غیر معیاری تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات