حکومت تحریک میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہی: مسرت چیمہ

بدھ 16 جولائی 2025 22:22

حکومت تحریک میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہی: مسرت چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی حالیہ تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کو پہلے سے بڑھ کر اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت پارٹی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے تمام رہنماؤں کو چوکنا رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی جعلی حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث بنے گی، اسی لیے حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر اکسایا جائے تاکہ کارکنان کنفیوژن کا شکار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں اختلاف رائے ہوتا ہے، لیکن موجودہ حالات ایسے ہیں کہ ذاتی مفادات اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف پارٹی کی بقا اور بانی پی ٹی آئی کی دی گئی کال پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔مسرت جمشید چیمہ نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قیادت اور کارکنان یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں اور انفرادی و اجتماعی سطح پر وہ کردار ادا کریں جو تحریک کی کامیابی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔