ہربنس پورہ میں آہنی پیٹی سے کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025 22:15

ہربنس پورہ میں آہنی پیٹی سے کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) ہربنس پورہ کے علاقے برف خانہ سٹاپ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی بچوں کی شناخت 15 سالہ اویس اور اس کی 13 سالہ بہن نشاء کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں بہن بھائیوں کو کرنٹ گھر میں موجود آہنی کپڑوں کی پیٹی سے لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں بچوں کی میتیں میاں میر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ اور لواحقین شدید غم میں مبتلا ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :