پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی اجازت نامے کا معاملہ

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، پاکستان کے ہوابازی سے منسلک ادارے برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں چہ مگوئیاں اور قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیئے، ترجمان پی آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 مارچ 2025 23:57

پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی اجازت نامے کا معاملہ
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ سماء نیوز کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی اجازت نامے کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے ہوابازی سے منسلک ادارے برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان کے ہوابازی سے منسلک ادارے اپنا کام یکسوئی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چہ مگوئیاں اور قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیئے۔ڈی جی نادر شفیع ڈارکا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز سے متعلق برطانوی حکام نے تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے۔ دوسری جانب این این آئی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔ ترجمان برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اِس معاملے میں رابطے میں ہیں۔وزارت کے مطابق ایئرلائنز سے پابندی ہٹانے کیلئے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔