امریکی شہریت کے لیےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "گولڈ کارڈ"ویزہ سکیم کے ایک ہزرا کارڈ ایک ہی دن میں فروخت

بدھ 26 مارچ 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی شہریت کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "گولڈ کارڈ"ویزہ سکیم کے ایک ہزرا کارڈ ایک ہی دن میں فروخت ہوگئے ۔ اے پی کے مطابق امریکا کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ سکیم مقبول ہو رہی ہے۔ہاورڈ لٹنک کا ’آل ان پوڈ کاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈ فروخت کر دیے ہیں اور لوگ گولڈ کارڈ خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں رابطہ کر رہے ہیں۔

وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ "گولڈ کارڈ"ویزہ سکیم کا باقاعدہ آغاز دو ہفتے کے اندر کیا جائے گا۔ان کے مطابق اس وقت ایلون مسک اس پروگرام کے لیے سوفٹ ویئر تیار کروا رہے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر اسے لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دن انہوں نے اس ویزہ سکیم کے ایک ہزار کارڈ فروخت کئے۔ انہو ں نے کہاکہ اگر آپ امریکی ہیں تو آپ گلوبل ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن باہر کے لوگ گلوبل ٹیکس دینے امریکہ نہیں آئیں گے۔

تو اگر آپ کے پاس گرین کارڈ ہے یا اب گولڈ کارڈ ہے تو آپ امریکا کے مستقل رہائشی (ٹیکس ادا کیے بغیر) ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ شہریت حاصل کرسکتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ لازمی شہری بن جائیں، اور ان میں سے کوئی بھی نہیں بنے گاتاکہ ان کو گلوبل ٹیکس نہ دینا پڑے۔امریکی وزیر تجارت کے مطابق امریکہ نے 1000 گولڈ کارڈ 50 لاکھ ڈالر فی کارڈ کے حساب سے فروخت کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں 5 ارب ڈالر کی رقم امریکا آئی۔

ان کے مطابق اس پروگرام کی سرمایہ کاروں میں بہت طلب ہے۔امریکی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ جو افراد 50 لاکھ ڈالر میں ’گولڈ کارڈ‘ خرید کر امریکہ میں رہنے کے حقوق حاصل کریں گے۔ ان کی چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ کارڈ اچھے افراد کو ملے۔اگر کارڈ خریدنے والے بُرے افراد نکلے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو امریکا ان کا کارڈ منسوخ بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :