ضلع لاہور میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر335افراد گرفتار

بدھ 26 مارچ 2025 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں ۔رواں سال پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر335افراد گرفتار،112مقد مات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں 50، کینٹ میں 13، سول لائنزمیں 32، صدرمیں 74، اقبال ٹان میں 49اور ماڈل ٹائون میں 117ملزمان گرفتار کیا گیا ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ماہ ِمقدس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔