تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

بدھ 26 مارچ 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ نزد چکنمبر82تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا، اطلاع پا کر ریسکیو1122کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ لواحقین کے حوالے کر دی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 14 سالہ زین علی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :