چیچہ وطنی میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق اوردو خواتین زخمی ہوگئیں

بدھ 26 مارچ 2025 14:28

چیچہ وطنی میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق اوردو خواتین ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق اوردو خواتین زخمی ہوگئیں، ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اوکانوالہ روڈ پرگاؤں43،بارہ ایل کے قریب رابطہ سڑک پرپیش آیا جہاں وین کا اسٹیئرنگ جام ہوجانے کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں 30سالہ ڈرائیور عمر ریاض موقع پرہی جاں بحق جبکہ دو مسافر خواتین انور بی بی اور رسولاں بی بی زخمی ہوگئیں جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378