ٹوبہ ٹیک سنگھ،موٹر وے پر گاڑی الٹنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ، دو شدید زخمی

بدھ 26 مارچ 2025 15:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر وے پر گاڑی الٹنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ، دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق ایم فور موٹر وے پر گوجرہ انٹرچینج کے نزدیک اے پی وی وین (LEF_07_8831) جس میں 06 افراد سوار تھے ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے کو ریسکیو عملے نے طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، وین ملتان سے فیصل آباد جا رہی تھی، زخمی افراد میں محمد رحمان سکنہ فیصل اباد، زوالفقار سکنہ فیصل اباد، سمن عباس سکنہ چک نمبر 337 ج ب، شعیب نڑ وآلہ بنگلہ فیصل آباد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

\378