سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 26 مارچ 2025 15:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بنیادی مراکز صحت بھونکن ،جوڑیاں کلاں اور سراں والی کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نےآلات جراحی و میڈیکل سٹور کا بھی معائنہ کیا ، ادویات کی دستیابی اور ایکسپائری کو چیک کیا۔ انہوں نے بی ایچ یو میں آنے والے مریضوں کو علاج بارے استفسار کیا۔ بعدازاں انہوں نے گوہدپور میں مریم نواز آؤٹ سورس ہیلتھ کلینک کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی خیریت و علاج معالجہ کے حوالے سے دریافت کیا۔