سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی نوید اکبر کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 26 مارچ 2025 15:31

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کا  سینئر صحافی  نوید اکبر کے والد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور سیکرٹری پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نوید اکبر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے نوید اکبر اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نوید اکبر کے والد گرامی کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ دکھ کی گھڑی میں نوید اکبر اور انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔والدین کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اوران کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔