اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 26 مارچ 2025 15:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خورد نوش اشیاء کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات کی اور تاجروں اور خریداروں سے گفتگو اور ان کے مسائل سننے کے بعد کہا کہ عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر سبزیاں اور پھل فراہم کرنے کے لیے سخت مانیٹرنگ جاری رہے گی تاکہ نرخوں کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں تاکہ منڈی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔