معذوری کا ڈرامہ کرکے مانگنے والا بھکاری ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے قمیض سے ہاتھ باہر نکال لیے، ویڈیو بھی وائرل

بدھ 26 مارچ 2025 17:42

معذوری کا ڈرامہ کرکے مانگنے والا بھکاری ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔