میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے گریڈنگ سسٹم متعارف

پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز نے 10نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دیدی

بدھ 26 مارچ 2025 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئی10نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ،پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز نے 10نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طلبہ کی کارکردگی کوگریڈز ،گریڈپوائنٹس جی پی اے کی بنیادپرجانچاجائے گا،فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہوگا،پاسنگ مارکس کو 33فیصد سے بڑھا کر 40فیصد کردیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 2026سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو گریڈز دئیے جائیں گے ۔دوسرے مرحلے 2027سی10ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذہو گا، تبدیلی کامقصدطلبہ کونمبروں کی دوڑسے نکال کران کی تعلیمی کارکردگی کوبہتربناناہے۔

متعلقہ عنوان :