آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 26 مارچ 2025 21:29

راولپنڈی /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔آرمی چیف کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔