
چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کا آئی سی سی آئی کا دورہ، شجر کاری مہم کا افتتاح، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
بدھ 26 مارچ 2025 20:10
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں جاری پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے سی ڈی اے کے تعاون سے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر آئی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا، نئے لگائے گئے پودوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے بھی بات چیت کی گئی ۔
آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے اپنے خطاب میں تاجر برادری کو درپیش اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مارکیٹوں میں صفائی کے نظام، ٹیکسوں میں اضافے، ٹریڈ چینج چارجز اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔انہوں نے تاجروں جرمانے، پارکنگ فیس، فروٹ اور سبزی منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور صنعتی ایریا کے بگڑتے انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے سیکٹر H-13 میں ایک وقف قبرستان کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئی سی سی آئی نے کاروباری برادری کے تعاون سے اسلام آباد کی ہریالی کو بڑھانے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی نے تقریب کا اغاز کرتے ہوئے، حکومت اور تاجر برادری کے درمیان ایک مضبوط پل کے طور پر آئی سی سی آئی کے کردار کی توثیق کی، اور کاروبار دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کے لئے چیمبر کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا ۔تقریب میں ڈی جی انوائرنمنٹ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول سمیت اہم شخصیات ،آئی سی سی آئی کے سابق صدور میاں شوکت مسعود، اعجاز عباسی، باسر داؤد، خالد اقبال ملک کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران سردار طاہر محمود، عرفان چوہدری، ملک عبدالعزیز، اسحاق سیال، عمران عباس، ذوالقرنین عباسی، عبدالعزیز نعیم اختر اعوان، عامر قریشی، ثناء اللہ خان، فاطمہ عظیم اور آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر راشد آفتاب نے پانی کے تحفظ کی اہمیت اور جڑواں شہروں میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن دی۔قبل ازیں آمد پر معزز مہمان نے آئی سی سی آئی کے صدر کے ہمراہ چیمبر کے لان میں ایک پودا لگا کر سی ڈی اے کے تعاون سے آئی سی سی آئی کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جو کہ ایک سرسبز اسلام آباد کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36روپے کی کمی
-
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا
-
ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی
-
صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
-
ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی
-
برائلر گوشت کی قیمت چھٹے روز بھی595روپے کلو پر مستحکم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت پانچویں روز بھی 595روپے پر مستحکم
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 1,47,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
-
100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں کل (جمعہ کو) ہوں گی
-
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.