فیصل آباد،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا

بدھ 26 مارچ 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ مدینہ آباد پیپسی فیکٹری کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر جٹ نامی 40 سالہ شخص کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل دیا،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔