فیصل آباد پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

بدھ 26 مارچ 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) فیصل آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرکے چند گھنٹوں میں 18 لاکھ روپے چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے ،نامعلوم چوروں نے مقامی تاجر کی دوکان کی چھت پھاڑ کر دوکان سے 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کی اور فرار ہو گئےتھے، پولیس نے مقامی کھوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد و جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو 6 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے پولیس نے مقامی تاجر کی چوری کی گئی مبینہ 18 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے تاجر کو واپس کر دی۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔