پنجاب پولیس کا احسن اقدام، ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیاب

اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی کی نجی ہسپتال آمد،روبصحت بچیوں علیزہ عمران اور حورین زینب سے ملاقات کی

جمعرات 27 مارچ 2025 01:35

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انورکا احسن اقدام پولیس ملازمین کی قوت سماعت سے محروم مزید دو بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی کو کلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد روبصحت بچیوں علیزہ عمران اور حورین زینب سے ملاقات کے لیے نجی ہسپتال گئے۔

اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں محمد عمران اور راول ممتاز کی بچیوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کامیابی سے سر انجام پا گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹ سرجری علاج معالجے کے بعد دونوں بچیاں سننے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائیں گی۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر سرکاری و نجی ہسپتالوں کے تعاون سے قوت سماعت سے محروم بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروائی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پنجاب پولیس اب تک اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے محروم 33 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا چکی ہے۔بچوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری پر اب تک 5 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے وسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔