ٹریفک پولیس افسران کا بڑا کارنامہ ،عرصہ دراز سے 302کے مقدمے میں مطلوب کار پکڑ لی

جمعرات 27 مارچ 2025 01:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) ٹریفک پولیس لاہور کے افسران کا بڑا کارنامہ ،عرصہ دراز سے 302کے مقدمے میں مطلوب کار پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق انسپکٹر عرفان ڈوگر اپنے ٹیم ممبرز مشتاق اور عاصم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹریفک افسران نیو راوی پل پر ای چالان چیک کررہے تھے کہ ایک مشکوک کار کو برائے چیکنگ روکا گیا، گاڑی ڈرائیور نے حواس باختہ ہوکر گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی مگر ٹیم کی مدد سے اسکو روک لیا گیا ۔

مکمل چیک کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ۔ گاڑی کی چیسز نمبر چیک کی گئی تو گاڑی مقدمہ نمبر 168/20تھانہ کالیکی منڈی حافظ آباد میں 302کے مقدمہ میں ملوث پائی گئی۔ گاڑی بمعہ ڈرائیور جسکو ہمراہ ٹیم قابو کیا گیا ان کو تھانہ شاہدرہ کے حوالہ کیا گیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعام کا اعلان کیا۔