ڈی آئی جی آپریشنز کے سکیورٹی چیکنگ کے لیے مساجدکے دورے

جمعرات 27 مارچ 2025 09:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور شہر میں مساجد کی سکیورٹی کو مزید مثر بنانے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے منٹگمری روڈ اور برانڈرتھ روڈ پر مختلف مساجد کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

افسران نے جوانوں کی ڈیوٹی پر حاضری اور مستعدی کو چیک کیا، جبکہ ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کے ڈیوٹی شیڈول کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر بھر میں مساجد کی سیکیورٹی کے لیے مربوط پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔ پولیس فورس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :