نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: صاحبزادہ فرحان نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 مارچ 2025 10:22

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: صاحبزادہ فرحان نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2025ء) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔ 
صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں۔ پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے قومی ٹی ٹونٹی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا ہے۔

 
اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ صاحبزادہ فرحان کے نام ہی تھا، صاحبزادہ فرحان نے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

 

گزشتہ روز فیصل آباد میں کھیلےگئے میچ میں ایبٹ آباد ریجن کے خلاف صاحبزادہ فرحان نے 72 گیندوں پر 148 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے اپنی اننگز میں 12 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ انہوں نے اپنی سنچری 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

 
صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022ء کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے۔