چیچہ وطنی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

جمعرات 27 مارچ 2025 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کاارتکاب کرنیوالے ملزمان سعود یونس جٹ ساکن109،بارہ ایل اورثقلین ڈوگر ساکن10،گیارہ ایل کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیکر تفتیش کی گئی تو انہوں نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا،گرفتارملزموں کی نشاندہی پر 7مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :