ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 27 مارچ 2025 11:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت چاند رات پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، چاند رات پر تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کے لئے اضافی نفری بھی تعینات کی جائےگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے علماء اکرم کے ذریعے عوام میں آگاہی بھی دیں، چاند رات کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو مزید بہتر بنائیں، گشت کے نظام کو موثر اور پیشہ ور بھیکاریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر بالخصوص بازاروں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، عوام کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں۔