سیالکوٹ، والدین بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،محمد اشفاق نذر

جمعرات 27 مارچ 2025 11:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سیالکوٹ،انسانی حقوق کی تنظیم روز ویلفئیر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ سکولوں سے بھاگے ہوئے اور سکولوں میں نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے حکومت ،محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کررہے ہیں،تاہم والدین اور معاشرے کو چاہیے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دنیا کا کوئی بھی ملک اور معاشرہ تعلیم حاصل کئیے بغیر ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں نہیں ہوسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر زاہد علی کے ہمراہ لیٹریسی سکول میں زیر تعلیم ہونہار طلبہ و طالبات میں کاپیاں گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق نذر نے کہا کہ ہماری تنظیم پانی مدد آپ کے تحت عرصہ دراز سے تعلیم کے فروغ اور تعلیم کی اہمیت اور افادیت بارے دیہی اور شہری علاقوں میں آگاہی دے رہے ہیں ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور انکی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مہم کا حصہ بن کر بچوں کو سکولوں تک لانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں کرنے کیلئے پاکستان کے بچے بچے کو تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔

اس موقع پر موبلائزر محمد رفیق،حاجی ناصر مغل،حاجی عبدالرشید،چوہدری آفاق،ملک محمد زاہد،قاری محمد سعید سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔