اسرائیل کی غزہ کے نئے علاقوں میں کارروائیوں کی دھمکی

حماس فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور مزید زمینوں سے محروم کر رہی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

جمعرات 27 مارچ 2025 12:46

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے غزہ کی پٹی کے مزید علاقوں میں زیادہ سے زیادہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ بمباری کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یسرائیل کاٹز نے ایکس پر ایک ویڈیو کلپ میں تباہ شدہ پٹی کے رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج جلد ہی غزہ کے نئے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ طاقت کے ساتھ آپریشن کرے گی۔ حماس آپ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور آپ کو اپنے گھروں اور مزید زمینوں سے محروم کر رہی ہے۔