ٹیسلا کا 10 اپریل کو سعودی عرب میں آغاز

افتتاحی تقریب ریاض کے بوجیری ٹیرس پر منعقد ہو گی،عرب ٹی وی

جمعرات 27 مارچ 2025 12:54

ٹیسلا کا 10 اپریل کو سعودی عرب میں آغاز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)ٹیسلا کا 10 اپریل کو سعودی عرب میں آغاز ہو گا، اس بات کا کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیجز اور آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ اعلان کے مطابق ایک تقریب ریاض کے بوجیری ٹیرس پر منعقد ہو گی جہاں ٹیسلا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی لائن اپ کی نمائش کی جائے گی۔ملٹی نیشنل آٹو موٹیو اور صاف توانائی کی کمپنی ٹیسلا ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت ہے۔

کمپنی بیٹری سے چلنے والی برقی گاڑیاں، گھر سے لے کر گرڈ کے درجے تک توانائی ذخیرہ کرنے والے آلات، سولر پینلز اور سولر شِنگلز اور متعلقہ مصنوعات اور خدمات کو ڈیزائن، تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کا صدر دفتر ٹیکساس میں ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ آپ اور آپ کے خاندان کو 10 اپریل کو بوجیری ٹیرس میں ہماری تقریبِ افتتاح میں گرمجوشی سے دعوت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا، جیسا کہ ہم نمائش کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں آگے کیا آنے والا ہے تو آئیں، ہماری عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی لائن اپ دریافت کریں اور شمسی توانائی سے، بیٹریوں سے چلنے والی اور برقی گاڑیوں سے چلنے والی دنیا میں قدم رکھیں۔ سائبر کیب کے ساتھ خود مختار ڈرائیونگ کے مستقبل کا تجربہ کریں اور ہمارے انسان نما روبوٹ Optimus سے ملیں۔