بین الاقوامی طالبِ علم کو امریکی تحویل میں لے کر ویزا منسوخ کردیاگیا، ٹفٹس یونیورسٹی

جمعرات 27 مارچ 2025 13:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)بوسٹن کے قریب واقع ٹفٹس یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکام نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک بین الاقوامی طالبِ علم کو حراست میں لے لیا اور اس کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹفٹس نے کہا کہ گریجویٹ طالبِ علم کو سومرویل، میساچوسٹس میں کیمپس سے باہر ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے امریکی تحویل میں لیا گیا اور اس کے پاس اس واقعے یا طالبِ علم کی حیثیت سے متعلق حالات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں تھیں۔

امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی، یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن اور یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے نمائندگان سے یونیورسٹی کے بیان پر تبصرے کے لیے فوری رابطہ نہیں ہو سکا۔طالبِ علم کی نمائندگی کرنے والے وکیل سے بھی فوری رابطہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :