
ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس، برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ منظر عام پرآ گئی،ویڈ اوریجنل نکلی
ملزم ساحر حسن کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے بھیجا گیا تھا، پولیس
فیصل علوی
جمعرات 27 مارچ 2025
13:18

(جاری ہے)
پولیس ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ برآمد منشیات ویڈ کیلیفورنیا کی ہے۔ برآمد منشیات "پامیلا” اور "جیلو جلیٹو” ہے، جو پندرہ ہزار روپے فی گرام فروخت کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کی عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں پراسیکیوشن کے اعتراض دور کرکے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سینٹرل جیل میں ملزم ساحر حسین کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کر کے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ سماعت پر ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں جمع کروایاتھا۔قبل ازیں پولیس نے ملزم ساحر حسن کیخلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کروایاتھا۔پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں عدالت کو یہ بتایاگیا تھا کہ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار تھاجنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے اپنے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا اور دوران تفتیش ملزم ساحر حسن نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مٹی کا تیل کا بھی 15 روپے مہنگا کر دیا گیا
-
تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت قیمتیں اور لیوی فوری کم کرے
-
مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.