Live Updates

الیکشن قومی کونسل برائے ہومیو پیتھی ، سرگودھا ضلع کے 600 ڈاکٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا

جمعرات 27 مارچ 2025 14:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سرگودھا میں قومی کونسل برائے ہومیو پیتھی کے انتخابات میں ضلع بھر کے 600ڈاکٹروں نے اپنا راہ حق دہی استعمال کیا پاکستان ہومیو پیتھی میڈیکل ایسوسی ایشن کے امیدوار محمد عمران خان جماش‘ منیر احمد چوہدری‘ مشہود اسلم ڈار‘ ضیغم حفیظ اور عبدالباسط جنرل سیٹوں پر امیدوار تھے پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ سے جاری رہی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹرز‘ لیڈی ڈاکٹرز کیلئے لازم تھا کہ وہ اپنی اصل رجسٹریشن‘ شناختی کارڈ کیساتھ ووٹ ڈالنے کے حقدار ہونگے۔

(جاری ہے)

پولنگ کے موقع پر ووٹرز کا جذبہ دیدنی تھا دن بھر ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے امیدوار اور ان کے نمائندے متحرک رہے ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ افطاری کے باعث روک دیا گیا تھا اور بعد ازاں گنتی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات