پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے 8کھلاڑیوں نے نیپئر میں ون ڈے ٹیم کو جوائن کرلیا

سلمان آغا، حارث رئوف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ

جمعرات 27 مارچ 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے 8کھلاڑیوں اور اسپورٹ سٹاف نے نینیپئر میں ون ڈے ٹیم کو جوائن کرلیا۔سلمان آغا،حارث رئوف،خوشدل شاہ،عرفان خان نیازی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں،ابرار احمد،سفیان مقیم ، محمد علی اور عثمان خان بھی اسکواڈ جوائن کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29مارچ کو نیپئرمیں ہوگا،ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے باقی 8کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان روانہ ہو گئے ۔شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اور جہانداد خان نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوئے ۔